چین کے دو اجلاس عالمی برادری کی توجہ کا نکتہ

2020-05-22 11:37:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اس وقت عالمی برادری کی توجہ کا اہم نکتہ ہیں۔متعدد ممالک کے سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں کے خیال میں رواں برس یہ خصوصی اجلاس چین کے تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کی تکمیل سمیت عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک سمت فراہم کریں گے۔

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سینٹر فار چائنیز اسٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر اعوان کے مطابق حالیہ اقتصادی بحران میں چین کے دو اجلاسوں کا انعقاد چین اور دنیا میں اقتصادی بحالی کے لیے دوررس اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس چین میں ایک خوشحال معاشرے کی تکمیل کا کلیدی سال ہے۔ اگرچہ چین کو مختلف آزمائشوں کا سامنا ہے، تاہم وبا پر قابو پانے کے بعد چینی حکومت نے غربت کے خاتمے کو نمایاں ترجیح دی ہے، غربت کے شکار علاقوں میں روزگار اور پیداواری سرگرمیوں کی بحالی اور ہر ایک فرد کو غربت کی لکیر سے باہر نکالنے کے لیے مختلف اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں۔پاکستانی ماہر نے اس عتماد کا اظہار کیا کہ رواں برس چینی حکومت غربت کے خلاف جنگ میں یقینی کامیابی حاصل کرے گی اور ہمہ جہت خوشحال معاشرے کی تکمیل کی جائے گی۔


شیئر

Related stories