دو ہزار انیس کے دوران چین کے اہم اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کی تکمیل

2020-05-22 12:17:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ کو کہا کہ دو ہزار انیس میں چین کی ترقی کو درپیش بےشمار مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود چین نے اہم سالانہ اہداف کی تکمیل کی ہے۔ چین کی مجموعی اقتصادی کارکردگی مستحکم ہے اور لوگوں کے معیار زندگی میں مزید بہتری آئی ہے ، جس سے ایک خوشحال چین کے جامع قیام کی فیصلہ کن بنیاد رکھی گئی ہے۔

دو ہزار انیس میں ، چین کی جی ڈی پی میں چھ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ بیس ہزار روز گار کے نئے مواقع فراہم کئے گئے ، دیہی علاقوں میں غربا ء کی تعداد میں ایک کروڑ دس لاکھ نوے ہزار کی کمی ہوئی اور شہریوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی تیس ہزار چینی یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔


شیئر

Related stories