چین 2020 میں ایک خوشحال معاشرے کی تکمیل کے لیے کوشاں رہے گا
چینی حکومت 2020 میں مستحکم روزگار اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کو ترجیح دے گی ، غربت کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرے گی اور ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کے ہدف کی بھرپور جستجو کی جائے گی۔
بائیس تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں رواں سال کے دوران ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع کا ہدف نوے لاکھ سے زائد رکھا گیا ہے جبکہ بے روزگاری میں کمی کی شرح کا ہدف چھ فیصد طے کیا گیا ہے۔
عالمگیر وبائی صورتحال اور معیشت و تجارت میں غیر یقینی کے باعث چین کی ترقی کو غیر متوقع عوامل کا سامنا ہے۔ چینی حکومت نے 2020 میں معاشی نمو کے لیے مخصوص اہداف کا تعین نہیں کیا ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اگلے مرحلے میں انسداد وبا کی معمول کی سرگرمیوں نرمی نہیں لائی جائے گی اور اقتصادی سماجی ترقی کے تمام پہلووں پر توجہ دی جائے گی۔