چین مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اپ گریڈیشن اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دے گا
2020-05-22 12:28:29
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ کو حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال چین مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اپ گریڈیشن اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دے گا۔ مینوفیکچرنگ کے لیے درمیانے اور طویل مدتی قرضوں میں نمایاں اضافہ کرے گا ۔ صنعتی انٹرنیٹ کو فروغ دے گا اور سمارٹ مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جائے گا۔ چین "انٹرنیٹ +" کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے اور ڈیجیٹل معیشت میں نئے ثمرات سامنے لانے کے لئے معاون پالیسیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سائنسی اور تکنیکی جدت کی معاونت کی خاطر اپنی صلاحیت میں بہتری لائے گا۔ عالمی معیار کی حامل تجربہ گاہوں کی تعمیر کو تیز کرے گا ، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مزید وسیع کرے گا اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔