چین بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرئے گا

2020-05-22 12:34:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لی کھہ چھِیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال بیرونی سرمایہ کاری کی چینی منڈی تک رسائی کے لیے منفی فہرست میں نمایاں کمی کی جائے گی ۔ کراس بارڈر سروس ٹریڈ کی منفی فہرست جاری کی جائے گی اور آزاد تجارتی آزمائشی زونز کو اصلاحات اور کھلے پن کے لیے زیادہ اختیارات دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ کی تعمیر کو تیز تر کیا جائے گا ۔ وسطی اور مغربی چین میں آزاد تجارتی آزمائشی زونز کے قیام پر زور دیا جائے گا اور اعلیٰ معیار کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی جائے گی ۔

لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین کثیرالجہتی تجارتی نظام کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں فعال طور پر شریک ہو گا ۔ چین –جاپان –جنوبی کوریا سمیت دیگر آزادانہ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین – امریکہ اقتصادی و تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories