چین انسداد وبا کے لیےایک کھرب چینی یوآن مالیت کے خصوصی قرض فراہم کرے گا

2020-05-22 12:36:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے 22 تاریخ کو کہا کہ چین رواں سال مثبت اور مستحکم مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی پالیسی مزید موثر اور امید افزا ہونی چاہئے۔ خسارے کا تناسب تین اعشاریہ چھ فیصد سے زائد رکھنے کا منصوبہ ہے ، مالیاتی خسارے کے پیمانے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک کھرب یوآن کا اضافہ ہوگا۔ انسداد وبا کے لیے ایک کھرب یوآن مالیت کے خصوصی قرض فراہم کیے جائیں گے۔ یہ مخصوص صورتحال میں ایک اہم قدم ہے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ مستحکم مالیاتی پالیسی زیادہ لچکدار اور موزوں ہونی چاہئے۔

لی کھہ چھیانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چینی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ کو مناسب اور متوازن سطح پر مستحکم رکھا جائے گا۔


شیئر

Related stories