صحت عامہ کے تحفظ پر زور
2020-05-22 12:39:28
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ چین صحت عامہ کے نظام کی تعمیر پر زور دے گا ۔ انسداد امراض کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور وبائی امراض کی پیش گوئی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔ وبائی معلومات کے بروقت اور شفاف اجراء پر عمل کیا جائے گا ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین ، ادویات اور تیز رفتار ٹیسٹنگ کی تحقیق کو تیز تر کیا جائے گا ۔ ہنگامی سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا ۔