چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام برقرار رکھے گا

2020-05-22 12:43:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کو قومی عوامی کانگریس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین کی مرکزی حکومت "ایک ملک ، دو نظام" ، "ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ کے حکمران " ، " مکاؤ کے عوام ، مکاؤ کے حکمران" اور اعلیٰ درجے کی خود اختیار پالیسیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے گی۔ خصوصی انتظامی علاقوں میں قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے قانونی نظام اور نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور خصوصی انتظامی علاقوں میں آئینی ذمہ داری پر عمل درآمد کو فروغ دیا جائے گا۔چین معیشت کی ترقی ، لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری ، مجموعی قومی ترقی کے عمل میں شمولیت اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ میں چائنیز مین لینڈ کی جانب سے تائیوان سے متعلق پالیسی کا اعادہ بھی کیا گیا اور زور دیا گیا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کے فروغ، مشترکہ ترقی اور تائیوان کے ہم وطنوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات اور پالیسی سازی کو بہتر بنایا جائے۔ تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ اتحاد کے فروغ سے "تائیوان کی علیحیدگی " کی مخالفت کی جائے، وحدت کو فروغ دیا جائے تاکہ قومی نشاۃ ثانیہ کے لئے روشن مستقبل کی تشکیل کی جا سکے۔


شیئر

Related stories