چین انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کے لیے کوشاں ہے

2020-05-22 13:07:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں وبائی صورتحال میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے وبا کی آڑ میں چین کے خلاف متعدد بل پیش کئے ہیں۔ اس حوالے سے چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے ترجمان چانگ ای سوئی نے اکیس تاریخ کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو بد نام کرنے کی ایسی منفی سرگرمیاں ہر گز قبول نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان بلوں کی آڑ میں چین پر عائدہ کردہ الزامات بے بنیاد ہیں اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہیں۔ ہم ان بلوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا ماخذ ایک سنجیدہ سائنسی مسئلہ ہے جس کی تحقیق سائنس دان اور طبی ماہرین کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس انسانت کا مشترکہ دشمن ہے ۔ وبا کے خلاف جنگ میں فتح کے لیے تمام فریقوں کا تعاون درکار ہے ۔


شیئر

Related stories