چین غذائی بحران کا شکار نہیں ہو گا، چینی وزیر زراعت و دیہی امور
2020-05-22 16:26:43
چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور حان چھانگ بین نے بائیس تاریخ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ چین میں غذائی پیداوار مسلسل پانچ سالوں کے لئے چھ اعشاریہ پانچ کھرب کلوگرام سے زائد رہ رہی ہے۔فی کس غذائی مقدار بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی کی معیاری حد سے کہیں زیادہ ہے۔اسی لئے چین غذائی بحران کا شکار نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی صورت بھی غذائی پیداوار کے حوالے سے سہل نہیں ہوا جاسکتا ۔رواں سال انسداد وبا کے تناظر میں موسم بہار میں کاشت کاری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔