ہانگ کانگ کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی ہانگ کانگ سے متعلق این پی سی کے فیصلے کے مسودےکی حمایت

2020-05-26 11:25:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کی بحالی کے لئے ایک مستحکم قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار کے قیام سے ہانگ کانگ میں "ایک ملک ، دو نظام" کے عمل کو یقینی بنانے اور ہانگ کانگ کے طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت مل سکتی ہے۔

پچیس تاریخ کو ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین ،ہانگ کانگ کے سابق انتظامی سربراہ ڈونگ جین ہوا نے ہانگ کانگ کے لئے اس قانون سازی کی اہمیت اور ضرورت کے بھرپور تجزیہ کے لئے ٹیلی ویژن پر تقریر کی ، اور ہانگ کانگ کے شہریوں سے اجتماعی بہبود کے لئے اس قومی قانون سازی کی حمایت کی اپیل کی۔

چوبیس اور پچیس تاریخ کو ہانگ کانگ کے سیکیورٹی بیورو اور اس کی پانچ بڑی ڈسپلنری شاخوں نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے جامع قانونی نظام کے قیام کے حوالے سے قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں زیر غور مسودہ کی مکمل حمایت کی۔
ہانگ کانگ سیکیورٹی بیورو کے ڈائریکٹر ، لی جیاچاؤ نے کہا کہ وہ نظم و ضبط سے متعلق تمام اداروں کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے اور قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ چوبیس تاریخ کو ہانگ کانگ جزیرے پر سنگین تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ لی جیاچاو نے کہا کہ اس تشدد نے این پی سی کے مزکورہ مسودے کی اشد ضرورت کو ثابت کردیا ہے۔


شیئر

Related stories