سال دو ہزار بیس میں چین میں قانون سازی کا منصوبہ جاری

2020-05-26 11:29:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوسرے کل رکنی اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کے مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ کی نظر ثانی کی گئی۔

ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی قانون موجودہ اجلاس میں توجہ کا مرکز رہی ۔ذرائع ابلاع کے مطابق اس سے نہ صرف قانونی سطح پر ہانگ کانگ کو درپیش مشکلات حل ہوں گی بلکہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا تحفظ بھی ہو گا۔

قومی عوامی کانگریس کے مجلس قائمہ کے سربراہ لی جان شو نے کہا کہ یہ قانون نئی صورتحا ل میں ایک ملک دو نظام کی بہتری ، آئین کے مطابق ہانگ کانگ کی حکمرانی اور بنیادی قانون کی حفاظت کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں اور ساری قوم کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی، ترقی اور طویل مدتی تناظرمیں ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پختہ قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق متعلقہ فیصلے کی منظوری کے بعد قومی عوامی کانگریس مجلس قائمہ کو اختیار دیگی کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کی حفاظت کے قانونی نظام اور نفاذ کے نظام سے متعلق قانون سازی کو فروغ دے جس سے اس قانون کے ہانگ کانگ میں موثر طور پر نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ چینی قانون ساز ادارے کے قانون کے مطابق ہانگ کانگ کی حکمرانی کےعزم اور ارادےکا اظہار ہے۔


شیئر

Related stories