غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کے لئے متعدد اقدامات اختیار کئے جائیں گے، چینی وزیرتجارت

2020-05-26 11:30:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس تاریخ کو چین کے وزیرتجارت جونگ شان نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کی بنیاد کو مستحکم کرنے کی بڑی اہمیت ہے۔غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری اصلاحات و کھلے پن کےاہم حصے اور ثمرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران چین میں غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کی تیزی سے ترقی نے چین کی معاشی و معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کھلے پن کو وسعت دیں گے،چینی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائیں گے اور کھلے پن کے بہتر پیلٹ فارم قائم کریں گے۔علاوازیں غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا ، منصفانہ اور شفاف کاروبار ی ماحول تیار کیا جائے گا اور غیرملکی سرمایہ کاری کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories