عوام کو اولین ترجیح دینا، دو اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین میں مقبول تصور

2020-05-26 11:38:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے وفد کے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی بنیاد عوام ہے۔حالیہ چند دنوں میں قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین بار بار اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ عوام کو اولین ترجیح دینے کے تصور کے تحت فیصلے اور اقدامات کرنے چاہیئں۔

صوبہ حہ بے سے تعلق رکھنے والی قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ حو ہوا مے نے کہا کہ عوام کی فکر کرنا اور عوام کی مشکلات حل کرنا عوامی نمائندوں کا فرض ہے۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوب اور وزارت صحت کے تحت اعدادوشمار کے مرکز کے ڈائریکٹر یاو کھہ چھین نے کہا کہ "دو اجلاس " کے تمام سلسلے عوام کو اولین ترجیح دینے کے تصورکی عکاسی کرتے ہیں۔

سول کوڈ(Civil Code) تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں نظرثانی کے لئے پیش کیا گیا۔ سپریم عوامی کورٹ کے نائب سربراہ لی شاو پھینگ نے کہا کہ سول کوڈ عوام کو اولین ترجیح دینے کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔دوسرے ممالک کے سول کوڈ کے مقابلے میں چینی سول کوڈ عوام کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔


شیئر

Related stories