حوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے این پی سی کی نمائندہ کا اظہار تشکر
چوبیس تاریخ کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے حکومت کی ورک رپورٹ کے جائزہ لینے والے صوبہ حوبے کے وفد کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد ، ووہان شہر سے آنے والی این پی سی کی نمائندہ یو چھن اپنے آبائی شہر کے شہریوں اور ساتھیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جھک کر جنرل سکریٹری شی جن پھنگ اور ووہان شہر کی مدد کرنے والے تمام لوگوں کا دل کی اتاہ گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔
یوچھن پیشے کے لحاظ سے ایک استانی ہیں ۔انہوں نے ووہان میں نوول کورونا وائرس پھوٹنے کے بعد کمیونٹی میں رضاکار کی حیثیت سے دیگر کمیونٹی کارکنوں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لوگوں کے لئے کھانے پینے اور ڈلیوری سمیت دیگر ضروریات زندگی کو یقینی بنانے کیلئے خدمات فراہم کیں۔
حوبے چین میں نوول کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ وبا کے دوران ، حوبے کے پانچ لاکھ سے زیادہ طبی عملے اور ملک بھر سے حوبے آنے والے چالیس ہزار سے زیادہ میڈیکل ٹیموں نے لوگوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے بھرپور جدوجہد کی ۔
یو چھن نے کہا کہ ایک 80 سالہ بزرگ نے ان سے کہا ، " میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ اس طرح کی وبا کا سامنا کیا ہے ، میرے لیے اس سے بھی زیادہ ناقابل یقین بات یہ ہے کہ اتنے مختصر وقت میں وبا پر قاپو پا لیا گیا ہے۔ ایسا صرف چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ، اور صرف سوشلسٹ نظام کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔ یو چھن نے کہا: "اس اجلاس سے پہلے ، سب لوگوں نےمجھ سے کہا کہ موقع ملے تو ہماری طرف سے ضرور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو " شکریہ "کہنا ہے ، پارٹی اور حکومت کو اظہار تشکر کرنا ہے ، اور ووہان کی بے لوث مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرنا ہے۔