ماحولیاتی تحفظ کی صلاحیت اور نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ
چین کے وزیر برائے حیاتیات و ماحولیات ہوانگ زن چھیو نے 25 تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ میں کہا کہ "چودھویں پنچ سالہ منصوبہ" کے دوران ، چین ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیگا ، ماحولیاتی نظم و نسق کی صلاحیتوں اور نظام کو جدید بنائیگا تاکہ آلودگی کی مکمل روک تھام کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آلودگی کے اخراج میں کمی ، اور خاص طور پر آلودگی کے منبہ کو کنٹرول کرنا لازمی ہے۔ دوسر ی طرف ، حیاتیاتی ماحول کی بحالی کو بھر پور طریقے سے فروغ دیا جائیگا ، ماحولیاتی تحفظ کی نگرانی کو تقویت دی جائیگی ، اس کے ساتھ ساتھ ، صنعتی ڈھانچے کی ترتیب نو اور سبز اور کم کاربن اکانومی کی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ہوانگ زن چھیو نے یہ بھی کہا کہ "چودھویں پنچ سالہ منصوبہ" کے احتتام تک ، ملک میں ماحولیات کی حفاظت کی صلاحیتوں اور نظام کو جدید بنانا ہمارا حتمی ہدف ہے۔جس کے نتیجے میں چین کے ماحولیاتی نظم و نسق اور گورننس کی صلاحیت کی جدت کاری کی سطح میں بہت بہتری آجائے گی۔