شی جن پھنگ کی عوامی سپاہ آزادی اور مسلح پولیس دستے کے وفد کے اجلاس میں شرکت
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شریک عوامی سپاہ آزادی اور مسلح پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ کووڈ-۱۹ کے انسداد و کنٹرول کو معمول کام کی حیثیت دیتے ہوئےعسکری شعبے کے مختلف امورکو آگے بڑھایا جائے گا ۔دفاعی شعبے اور فوج کی تعمیروترقی کے لیے دو ہزار بیس کے طے کردہ اہداف کی تکمیل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
شی جن پھنگ نے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں فوجی دستے کے اہم کردار کو بھرپور سراہا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فوج اور عام شہریوں کا اتحاد ہماری نمایاں خوبی ہے اور وبا کے انسداد میں یہ خوبی بھرپور طورپر نظر آئی ہے۔فوج کو اپنے عسکری اہداف کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہری اقتصادی و سماجی ترقی ،غربت کے خاتمے اور علاقائی سماجی استحکام کے تحفظ میں بھی مدد فراہم کرنی چاہیئے۔