ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کا قانون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فین سو لٹائی
2020-05-27 12:20:22
ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کی پہلی صدر ،محترمہ فین سو لٹائی نے 25 تاریخ کو ایک نٹرویو میں کہا کہ تشدد پسندوں نے ہانگ کانگ کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے قانونی خلا کو پر کرنا اشد ضروری ہے ۔قومی عوامی کانگریس کے موجودہ سالانہ اجلاس میں ہانگ کانگ سے متعلق ایجنڈا بروقت ، اہم اور ضروری ہے۔
فین سو لٹائی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کا قانون "مؤثر طریقے سے" ایک ملک ، دو نظام "کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا ، جو ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی کے لئے ایک اہم بنیاد بھی ہے۔