ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا قانون دوبارہ روشنیوں کو لوٹائے گا، ریڈیو دی گریٹر بے کا تبصرہ
حالیہ دنوں چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے قانون کے مسودے کی نظرثانی پر ہانگ کانگ کے تمام شعبہ ہائے زندگی نے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔چھبیس تاریخ تک گیارہ لاکھ افراد نے قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کی حمایت کے لیے دستخط کیے۔چائنا میڈیا گروپ کے تحت ریڈیو دی گریٹر بے نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے نشاندی کی کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون نے ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے امید کی شمع کو پھر سےروشن کیا ہے۔
درحقیقت ہم آہنگی اور استحکام ہانگ کانگ معاشرے کی سب سے بڑی خواہش ہے اور افراتفری کی روک تھام ہانگ کانگ کے شہریوں کی سب سے اشد خواہش ہے۔قومی سلامتی کا قانون بنانا ہانگ کانگ اور ملک کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے ،یہ قانون ہانگ کانگ میں بیشتر شہریوں کے قانونی حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
رواں سال حکومت کی ورک رپورٹ میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی ترقی پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے ۔دو سیشنز سے قبل مرکزی بینک سمیت دیگر اداروں نے گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کو مالیاتی معاونت دینے کی تجاویز پیش کیں جس سے ہانگ کانگ میں اقتصادی بحالی کا موقع میسر آئے گا۔