چینی محققین کی ٹیم دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ گئی
2020-05-27 18:11:37
ستائیس تاریخ کو چینی محققین کی ایک ٹیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ جومولانگما سر کر لی۔ یہ ٹیم اس چوٹی کی دوبارہ پیمائش اور قدرتی ماحول کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ پر کام کر رہی ہے۔ ہمارے سیارے کے اس بلند ترین مقام پر اس تحقیقی ٹیم کا یہ کام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس تحقیق سے فطرت کے بارے میں انسانی علم مزید وسیع ہوگا اور سائنسی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
چوٹی سر کرنے کے بعد ٹیم کے ارکان نے برف سے ڈھکی چوٹی پر ایک سروے کا نشان نصب کرنے کا کام شروع کیا، جس کا رقبہ 20 مربع میٹر سے بھی کم ہے۔ یہ سروے ٹیم اسی رات دو بج کر دس منٹ پر آٹھ ہزار تین سو میٹر کی بلند ی پر قائم بیس کیمپ سے اپنی مہم کے لئے روانہ ہوئی تھی۔