این پی سی کے نمائندوں کی جانب سے چین کے اپنے خودمختار خارجہ قانون استثنی بنانے کی تجویز
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پینتیس نمائندوں نے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر چین کے اپنے خودمختار خارجہ قانون استثنی بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔
یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان کووڈ۔۱۹ عالمگیر وبا پر تناو چل رہا ہے اور امریکی کانگریس کے متعدد نمائندوں نے امریکہ کے خارجہ قانون برائے استثنی میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے ۔ جس کا مقصد چین کی کووڈ۔۱۹ سے متعلق استسنی کو ختم کرنا ہے۔
قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور بیجنگ اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے محقق ما یڈے نے منگل کو رپورٹرز کو بتایا کہ چین کوبھی استسنی سے متعلق خارجہ قانون کے قانون سازی کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔اس سے چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق کا بہتر تحفظ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے چین اس قابل بھی ہوگا کہ برابری کی بنیا د پر کووڈ ۱۹ سے متعلق امریکہ کے بدنیتی کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے سکے۔