صدر شی جن پھنگ کا عوام کی فلاح و بہبود پر زور

2020-05-28 12:26:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو سی پی سی کے حکمرانی کا مقصد سمجھاہے ۔رواں سال کووڈ-۱۹کے تناظر میں چین کے دو اجلاسوں کے دوران بھی انہوں نے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے مختلف وفود کے ممبران کے ساتھ گفتگو میں عوام کی زندگی پر بھر پور توجہ کا اظہار کیا ۔

وبا پھوٹنے کے بعد ، شی جن پھنگ نے انسداد وبا کے لیے مختلف ہدایات دیں ، اس سلسلے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے 10 سے زیادہ اجلاس ، سیاسی بیورو کے 5 اجلاس ، 6 مقامی تحقیقات اور معائنے ، اور غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ 50 سے زیادہ کالز اور ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی گئی ۔ دو اجلاسوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے نمائندوں اور مندوبین کے ساتھ گفتگو میں بھی جناب شی جن پھنگ نے انسداد وبا کے حوالے سے تفیصلات پوچھیں۔

رواں سال ، چین کو نہ صرف وبا کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کرنی ہے ، بلکہ غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف بھی پورا کرنا ہے ۔صدر شی جن پھنگ ہمیشہ کسانوں کی زندگی اور دیہی علاقوں کی حالت پر توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نسل کے لوگوں کا یہ پختہ عزم ہے کہ عوام ،خاص طور پر کسانوں کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔ سوشلسٹ راستے پر مشترکہ خوشحالی میں کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
این پی سی کے موجودہ اجلاس میں شریک صوبہ حوبے کے وفد سے ملاقات کے موقع پر صدر شی نے کہا کہ حوبے اور ووہان کے عوام نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ووہان شہر ہیرو شہر ہے ، اور حوبے اور ووہان کے عوام ہیرو ہیں۔ میں آپ کے توسط سے حوبے اور ووہان کے عوام کو دلی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
جناب شی جن پھنگ نے خاص طور پر حوبے میں روزگار، اسکولنگ ، معاشرتی تحفظ ، وبا کے بعد نفسیاتی بحالی اور دیگر معاشی امور کے بارے میں ہدایات دیں اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ حوبے کی ترقی کے لئے اقدامات کے پیکیج پر عملدرآمد کیا جائے۔


شیئر

Related stories