ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قوانین بنانے کے فیصلے کی منظوری

2020-05-28 16:53:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس نے جمعرات کو اپنے تیسرے سالانہ سیشن کے اختتامی اجلاس میں ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قوانین بنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانونی نظام اور انفورسمنٹ میکانزمز کی تعمیر اور بہتری سے متعلق فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ فیصلہ اپنے اجرا کے دن سے نافذالعمل ہوگا۔
فیصلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی قومی عوامی کانگریس نے یہ فیصلہ قومی خود مختاری،سلامتی ،ترقیاتی مفادات کے تحفظ ،"ایک ملک دو نظام"کی بہتری اور اس پر ثابت قدم رہنے،ہانگ کانگ میں طویل المدتی خوشحالی و استحکام ،ہانگ کانگ باشندوں کے قانونی حقوق و مفادات کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔
فیصلے میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے امور میں کسی بھی غیرملکی اور سمندر پار طاقت کی کسی بھی طریقے سے کی جانے والی مداخلت کی بھرپور مخالفت کی جاتی ہے اور اس کے جواب میں لازمی اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔


شیئر

Related stories