چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سالانہ سیشن کا اختتام
چین کے اعلی ترین قانون ساز ادارے چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والے اس اجلاس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت چین کے اعلی ترین عہدیداران نے شرکت کی۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چئیرمین لی جان شو نے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔
اختتامی اجلاس میں حکومتی ورک رپورٹ کی منظوری دے دی۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے گزشتہ ہفتے پیش کی گئی اس ورک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین اس سال غربت کے خلاف جنگ جیتنے اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے کے ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کام کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق ، چین نے 2020 کے لئے مخصوص معاشی نمو کا ہدف مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ ملک کو کووڈ-۱۹ کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا اس صورت حال میں ترقی کی پیش گوئی کرنا مشکل کام ہے۔
اختتامی اجلاس میں چین کے سول کوڈ کی منظوری دے دی گئی۔ دی سول کوڈ یکم جنوری دو ہزار اکیس سے نافذالعمل ہوگا۔
اجلاس میں ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قوانین بنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانونی نظام اور انفورسمنٹ میکانزمز کی تعمیر اور بہتری سے متعلق فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔