مائیک پومپیو مغرب کے لئے سنگین خطرہ ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-06-03 10:34:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مائیک پومپیو ، جو " امریکہ کی تاریخ کے بدترین وزیر خارجہ" قرار دیئے گئے ہیں، نے حال ہی میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یورپ کو دھمکی دی ہے کہ چین مغرب کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے لہذا یورپ کو امریکہ کے ساتھ مل کر چین کے خلاف کام کرنا چاہیئے۔

تاہم حالیہ وبا کے بحران میں پومپیو نے کس طرح کا کردار ادا کیا ، یہ یورپی باشندوں نے واضح طور پر دیکھ لیاہے۔امریکہ کی معروف نیوز ویب سائٹ "بزنس انسائیڈر" نے حال ہی میں ایک خبر شائع کی ہے کہ جائزہ رپورٹ مرتب کرنے والے اداروں کی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دوران تہتر فیصد جرمنوں کے امریکہ سے متعلق تاثرات منفی ہونے لگے ہیں ، اسی طرح امریکہ کے لیے اطالوی عوام کی شرح حمایت سترہ فیصد رہ گئی ہے۔یہ امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا ناگزیر نتیجہ ہے۔

در حقیقت ، یورپی عوام بہتر انداز میں جانتے ہیں کہ امریکی سیاستدانوں کو واقعی یورپی مفادات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں یورپ پر اضافی محصولات عائد کرنے سے ، ہوا وے کے سازوسامان اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ انٹیلی جنس کے اشتراک کو کم کرنے کی دھمکی دینے سے ، اور روس کے "نورڈ اسٹریم -2" قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے میں شریک یورپی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے تک ، جو کچھ امریکہ نے کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ یورپ کا ناقابل اعتماد اور خطرناک پارٹنر ہے۔ پومپیو جیسے امریکی سیاستدان یورپ کو صرف "امریکہ فرسٹ" کے حصول کے لئے ایک آلہ کار سمجھتے ہیں۔

دوسری طرف وبا پھوٹنے کے بعد چین اور یورپی یونین نے ایک دوسرے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ کون سچا دوست ہے اور کون جعلی دوست ، اس حوالے سے یورپی ممالک اور عوام کی سوچ واضح ہے۔


شیئر

Related stories