چین میں انسداد وبا کی کامیاب حکمت عملی کا اہم نچوڑ "عوام کو فوقیت" دینا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-06-07 19:17:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات تاریخ کو چینی حکومت نے انسداد وبا سے متعلق چین کے اقدامات کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جس میں تفصیلی ٹائم لائنز ، بھر پور ڈیٹا چارٹس اور واضح اسٹوری کیسز کے ساتھ وبا کے خلاف جنگ میں چینی عوام کی جدوجہد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں چین کی موثر حکمت عملی کا تبادلہ کیا گیا ہے جو وبا پر قابو پانے کے لئے اعتماد سے بھرپور اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے۔

سنگین بحران برسراقتدار جماعت کی طرزحکمرانی اور قابلیت کی جانچ کا ایک پیمانہ ہوتا ہے۔"وبائی صورتحال سے دوچار ہونے کے بعد ، چینی عوام کو دل کی گہرائیوں سے یہ احساس ہوا ہے کہ طوفانوں کے وقت چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت" تحفظ" کی اہم ضمانت اور سب سے بڑھ کر قابل اعتماد سہارا ہے۔" صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے ایک متحد اور موثر کمانڈ سسٹم قائم کیا ہے ، جس نے وبا سے لڑنے کے لئے ایک طاقتور قوت تشکیل دی ہے۔ وائٹ پیپر میں "عوام کو فوقیت " دینے کے گہرے مفہوم کی مکمل وضاحت کی گئی ہے۔جس کا مطلب عوام کے مفادات کو ہر صورت میں اولین ترجیح دینا اور وبا کے خلاف عوامی جنگ جیتنے کے لئے عوام پر انحصار کرنا ہے۔

پیداواری سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے ، وائٹ پیپر میں چین کےلائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی ہے یعنی سماجی استحکام کو برقرار رکھنا ، منظم انداز میں پیداواری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرنا اور عوام کے معمولات زندگی کو بتدریج بحال کرنا ہے۔ چین کے اقتصادی امور اب معمول کی جانب آ رہے ہیں اور معاشی بحالی تیزی سے جاری ہے ، جو چین کی جانب سے انسداد وبا کے" سائنسی اور درست" اقدامات کی سند ہے۔


شیئر

Related stories