چین پاکستان کے درمیان پروازوں کا دوبارہ آغاز ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے ملازمین کی کام پر واپسی

2020-06-14 16:07:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں  چین اور  پاکستان کے درمیان پرواز یں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں جس سے پاکستان میں پھنسے بہت سے چینی شہری وطن واپس لوٹ چکے ہیں  اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ملازمین بھی دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے چین سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبہ  پی کے ایم ہائی وے پروجیکٹ (سکھر ملتان سیکشن) سے وابستہ عملہ  اجتماعی طور پر پاکستان  کے شہر کراچی اورپھر  ملتان  پہنچا ۔

پروجیکٹ کے عملے کے مطابق ، اس بار پاکستان واپس آنے کا اصل مقصد پی کے ایم ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل اور پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے توسیعی منصوبے کی تعمیر ہے۔


شیئر

Related stories