جدید شہر گوانگ جو کے قدیم علاقے کی تعمیر نو

2020-06-25 15:29:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 شہر گوانگ چین کا ایک جدید شہر ہے لیکن اس شہر میں اب کئی پرانے تاریخی مقامات بھی موجود ہیں ۔ ان مقامات کی تعمیر نو مقامی حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے ۔ شہر گوانگ جو کے ضلع لی وان کی ان نینگ سڑک انیس سو اکتیس میں تعمیر کی گئی جسے گوانگ جو کی خوبصورت ترین قدیم شاہراہ قرار دیا گیا  ہے۔ لیکن اس سڑک کے نزدیک سو سال پرانی عمارتیں بوسیدگی کی وجہ سے خطرناک عمارتیں بن گئی تھیں ۔ گزشتہ چند سالوں میں ان عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے ذریعےان  کوخوبصورت سیاحتی مقامات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔  یوں یہ قدی٘ علاقہ اب بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے ۔  گوانگ جو شہر کے قدی٘م حصے کے رہائشیوں کو بہترین ماحول دستیاب آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خوشحال زندگی کے وسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔


شیئر

Related stories