" کلاؤڈ" کینٹن فئیر چین کے کھلے پن کا مثبت اشارہ ہے: سی آر آئی کا تبصرہ

2020-06-25 18:37:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس دنوں تک جاری رہنے والے چین کےایک سو ستائیسویں  برامدی و درآمدی میلے جسے "کینٹن فیئر" بھی کہا جاتا ہے ، چوبیس تاریخ کو اختتام پزیر ہوا ۔ چھبیس ہزار کے قریب چینی و بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں نے مذکورہ میلے میں شرکت کی ۔ دو سو سترہ ممالک اور خطوں کے بیرونی تاجروں نے میلے میں کاروباری کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا ۔ اور اٹھارہ لاکھ اشیا کی آن لائن نمائش ہوئی ۔ یہ "کینٹن فیئر " کے آغاز سے اب تک گزشتہ ساٹھ برسوں سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ ہے کہ  وبا کی وجہ سے  "کلاوڈ " میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سے چین کے کھلے پن کا مثبت اشارہ دیا  گیا ہے ۔ اور اس سے عالمی صنعتی چین اور  سپلائی چین کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کی ذمہ داری کا اظہار کیا گیا  اور  عالمی منڈی کے اعتماد کو مؤثرطور پر  بڑھایا گیا ہے۔حالیہ برسوں میں چین کھلے پن کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ چین معیشت کی علمگریت کو کھلے پن ، اشتراک ، مفادات ، توازن اور مشترکہ ترقی پر مبنی راہ پرآگے بڑھانے اور کھلی عالمی معیشت کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال "کینٹن فیئر  " میں " دی بیلٹ اینڈ روڈ " سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد اور نمائش میں اشیا کی تعداد بالترتیب بہتر فیصد اور تیراسی فیصد ر ہی ۔ جامع مشاورت ، تعمیری اشتراک اور مشترکہ مفادات پر مبنی" دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر نے وبا کے سامنے مضبوط لچک اور قوت محرکہ کا اظہارکیا ہے ۔


شیئر

Related stories