ہانگ کانگ کے امور چین کے داخلی امور ہیں جن میں دوسرے ممالک کو مداخلت کاحق نہیں ہے۔

2020-06-27 15:55:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ کے حوالے سے مختلف ممالک کے ماہرینِ بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی طرف سےجاری کردہ  ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا  قانون چین کا داخلی معاملہ ہے اور دوسرے ممالک کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے نائب پروفیسر اور بین الاقوامی امور کے ماہر  منصور آفریدی نے کہا کہ ہانگ کانگ کے معاملات  چین کے داخلی امور ہیں ، امریکہ سمیت کچھ ممالک نے،چین مخالف قوتوں کی جانب سے پھیلائے گئےانتشار اور علیحدگی پسندوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی کھلم کھلا حمایت کی ہے جس سے ان کے مکروہ ارادےاور بالا دستی حاصل کرنے کے عزائم بے نقاب ہوئے ہیں ۔چین کی قومی عوامی کانگریس ، آئین اور ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے مطابق ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قانون کو فروغ دیتی ہے ،یہ عمل  قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو ختم کرنے کے لیے ہے جو کہ جائز ہے اور قانون سے مطابقت رکھتا ہے۔


شیئر

Related stories