چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں غربت اور وبا کے خلاف فتح ملی ، پاکستانی دانش ور
رواں سال چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ننانویں سالگرہ ہے۔ یکم جولائی کو چین میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کے سابق قونصلر برائے ٹیکنالوجی و تعلیم اور پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چائنا ریسرچ سینٹر کے نائب سربراہ ضمیر اعوان نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنےقیام کے وقت سے ہی عوام کو خوشحال بنانے کی ذمہ داری نبھاتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے اسی کروڑ چینی لوگوں کو کامیابی کے ساتھ غربت سے نکالا ہے۔ غربت کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یہ مانا جاتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔دو ہزار بیس کے آخر تک چینی کمیونسٹ پارٹی غربت کے مکمل خاتمے اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کےہدف کو پورا کر لے گی ۔
انسداد وبا کے حوالے سے ضمیر اعوان نے کہا کہ انسداد وبا کے جنگ میں چین وبا کے خلاف فتح یاب ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔عوام کی زندگیوں کو اولین ترجیح دینا چین کی کامیابی کا اہم سبب ہے۔