ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ ہانگ کانگ میں امن و استحکام لائے گا، پاکستانی دانش ور

2020-07-02 15:50:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم جولائی کو ، چین میں پاکستانی سفارتخانے کے سابق قونصلر برائے سائنس و تعلیم اور پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہِ مطالعہِ چین کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ، ضمیر اعوان نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد واقعات  کو دیکھا جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ  ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ، کچھ مغربی ممالک چین کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ وہ ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانےمیں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں ہانگ کانگ کے باشندے روزگار سے محروم ہوئے اور معمول  کی کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں ۔قومی سلامتی کی حفاظت سے متعلق قانون کا نفاذ  ہانگ کانگ میں "ایک ملک ، دو نظام" کی بنیاد پر ، طویل مدتی امن و استحکام لائے گا اور ہانگ کانگ کے عوام کو زیادہ پرامن اور خوشگوار زندگی فراہم کرے گا۔اگرچہ اس قانون پر الزام لگانے کے لیے چین مخالف مغربی قوتیں ہمیشہ سے موجود ہیں ، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہانگ کانگ کے عوام یقیناًاس قانون کے نفاذ کی اصل منطق کو سمجھیں گے اور اس نئے قانون کی حمایت کے لیے چینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


شیئر

Related stories