وبا پر سیاست : امریکہ غلط ٹرین میں سوار ہو چکا ہے!

2020-07-03 17:21:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت امریکہ میں کووڈ-19 کی وبائی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکہ میں وبا کے پھیلاؤ کا گراف اوپر کی جانب بلند ہو رہا ہے، جو نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی باعثِ تشویش ہے۔ امریکہ ، میڈیکل ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے تو پھر ایسی کیا وجہ ہے کہ امریکہ ایسی تشویشناک صورت حال سے دوچار ہے؟ اس سوال کا جواب کےچند امریکی ماہرین کی آرا میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی  میسوری یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے اسکالر میکس اسکیڈمور نے کہاکہ "ہم دنیا کا واحد ملک ہیں جس نے وبا پرسیاست کی ہے۔" اریزونا یونیورسٹی کے  وبائی امراض کے ماہر کرسٹن براؤن نے کہا کہ سیاست نے صحت عامہ  اور وبا سے بچاؤ کے اقدامات میں دراندازی کی ہے ، یہ ایک ایسا  واقعہ ہے جو "انتہائی ناگوار"ہے ۔ جبکہ جان ہاپکنز  یونیورسٹی کے متعدی امراض کے ماہر امیش ادالیہ کا کہنا ہے کہ  " جب صحت عامہ  اور وبا سے بچاؤ کے اقدامات پر  سیاست  کی جائے گی تو وبا پر قابو پانے  میں مشکلات یقینی ہیں۔ایسی صورتحال میں عوام کے لیے بہت مشکل ہے کہ  صحت عامہ کے ماہرین کی مناسب  تجاویز کے مطابق حفاظتی اقدامات اختیار کر سکیں کیونکہ ان کے خیال میں ہر چیز  کا سیاست  سے تعلق ہے ، لہذا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی  اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے سینٹ کی سماعت کے موقع پر  کہا کہ اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وبا کے کنٹرول کے حوالے سے  امریکہ " غلط  سمت " کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس وقت "صورتحال پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔"

جیسا کہ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت وبا پر سیاست کر رہی ہے ۔اس کے نتیجے میں امریکی  رہنماوں نے وبائی صورتحال کے سامنے لوگوں کی صحت  کو نظر انداز کرتے ہوئے جامع اقدامات کے بغیر معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کی جلد بحالی  اور دوسرے ممالک کو بد نام کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی ۔ ان کی سوچ میں اپنےذاتی سیاسی مقاصد کی تکمیل لوگوں کی صحت و سلامتی سے کہیں زیادہ اہم ہے ۔

وبا پر سیاست کرنے کے تصور  کے تحت رہنمائی کے فقدان، غیر موافق پالیسیویں اور غلط سمت میں آگے بڑھنے کی وجہ سے امریکہ  میں  کووڈ -۱۹کی وبا ئی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔ یکم جولائی کو پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک روز میں امریکہ میں وبا سے متاثر افراد کی  تعداد پچاس ہزار  سے تجاوز کرگئی ہے ۔اور  یہ بھی واضح ہو چکا ہے کہ اگر امریکہ اسی موقف پر قائم رہے گا تو  صورتحال مزید خراب ہو  گی ۔


شیئر

Related stories