آسٹریلیا کے چند سیاستدانوں کو چین مخالف سیاسی تماشے بند کرنے چاہیے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-04 19:18:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں آسٹریلیا کے چند سیاستدان چین مخالف سیاسی تماشوں میں مصروف ہیں جو عالمی برادری کے لیے تعجب انگیز ہے۔ گزشتہ دنوں  آسٹریلوی خفیہ ادارے کے دس سے زائد اہلکار بناء کسی شواہد "چین سے خفیہ روابط" کا نام نہاد الزام عائد کرتے ہوئے رکن پارلیمان شا کویٹ موسالمانی کے گھر میں گھس گئے۔ تاہم اس کی بنیادی  وجہ صرف یہی  تھی کہ موسالمانی چین کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور انہوں نے وبا سے لڑنے میں چین کے  اقدامات کی تعریف کی ہے۔  موسالمانی کا یہ واقعہ چین مخالف آسٹریلوی قوتوں کی سلسلہ وار سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں موجود  چینی سفارتخانے میں آسٹریلیا نے بڑی تعداد میں خفیہ آلات نصب کیے ہوئے ہیں  ۔چین کی جانب سے جاری تصاویر کے بعد  آسٹریلوی سیاستدان کیوں گونگے بہرے بنے بیٹھے  ہیں ؟

کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں آسٹریلوی سیاستدانوں کی سرگرمیوں کے پیچھے امریکی اثرات ہیں۔  واشنگٹن کے ڈنڈے کے سامنے کینبرا بالکل بے بس نظر آتا ہے۔ اسی سے امریکہ اور آسٹریلیا کے تعلقات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب  آسٹریلیا نے گزشتہ کئی برسوں سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بدولت نمایاں منافع کمایا  ہے۔دو ہزار انیس میں چین کے لیے آسٹریلوی برآمدات مجموعی برآمدات کا اڑتیس اعشاریہ دو فیصد  رہی ہیں ۔چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔

ان آسٹریلوی سیاستدانوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ صرف واشنگٹن کو خوش کرنے کے لیے تنگ نظری اور سیاسی مفادات کے تابع سفارتکاری سے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ چین کے حوالے سے بروقت اپنی پالیسیوں میں درستی  آسٹریلوی عوام کے مفاد میں ہے۔



شیئر

Related stories