پومپیو امریکہ کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں ؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-05 19:59:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار جولائی کو  امریکہ کا یوم آزادی منایا گیا ۔ لیکن امریکہ میں مسلسل تین روز سے کووڈ-۱۹ کے نئے کیسوں کی تعداد  پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور مختلف علاقوں میں نسلی امتیاز اور تشدد کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔جیسا کہ امریکی میڈیا نے بھی نشاندہی کی کہ امریکہ کا یہ یوم آزادی اس لحاظ سے خاص ہے کہ  اس کا براہ راست تعلق امریکی حکومت کی بدترین پالیسی سازی سے ہے۔ امریکی شہریوں نے انٹرنیٹ پر امریکی وزیر خارجہ پومپیو سمیت دیگر سیاستدانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت سو گئے ہیں۔ معلوم نہیں وہ امریکہ کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟
دنیا میں سب سے بڑی حکمراں پارٹی کی حیثیت سے ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسداد وبا کے دوران، ہر قیمت پر ، مریضوں کے علاج کے لئے اپنی بھرپور  کوشش کی۔ عملی اقدامات سے دنیا کو یہ بتایا گیا کہ "عوام اور زندگی سب سے اہم ہے" اور اس جملے کی حقیقت واضح کی گئی ہے۔
دنیا میں تعلقات عامہ سے متعلق سب سے بڑے مشاورتی ادارے "ایڈمین" کی جانب سے مارچ میں جاری کردہ سروے کے مطابق، نوے فیصد  چینی عوام کو اپنی حکومت پر اعتماد ہے ، جو مسلسل تین برس سے دنیا میں سرفہرست  ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جرمنی کی ایک پولنگ ایجنسی نے جون کے وسط میں دنیا کے 53 ممالک اور خطوں کا سروے کیا۔ اُن کے جاری نتائج کے مطابق بانوے فیصد افراد کے خیال میں چین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں امریکہ سے بہتر کام کیا ہے۔
پولنگ کے ان نتائج کے باوجود  پومپیو سمیت دیگر امریکی سیاستدانوں کےپاس چین کو بدنام کرنے کا اعتماد پتہ نہیں کہاں سے آتا ہے؟ انہیں فوراً بیدار ہونا چاہئے ، بریک پر قدم رکھنا چاہئے ، ٹریک پر واپس آنا چاہئے ، اور امریکہ کو  خطرناک چٹانوں  کی جانب لے کر بڑھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ 


شیئر

Related stories