پومپیو کی حقائق کے برعکس سنکیانگ سے متعلق دروغ گوئی اور چین کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں ،سی آر آئی کا تبصرہ
حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق ایک دستاویزی فلم جاری کی گئی جسے غیر ملکی شہریوں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی شہری فرانسیسکا نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ملک کا حق ہے کہ وہ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔یہ ایک بنیادی حقیقت ہے جس کا اظہار غیر ملکی شہریوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے سدباب کے لیے معاشی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری ضروری ہے۔تاہم امریکی وزیر خارجہ پومپیو ایسے حقائق کو جھٹلاتے ہیں اور چین کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں کو بدنام کرتے ہیں جو سنکیانگ میں امن و استحکام کو کمزور کرنے کے لیے ان کی ایک بدنیت خواہش ہے۔درحقیقت پومپیو کا طرزعمل اُس شترمرغ کی مانند ہے جو اپنا سر ریت میں چھپا لیتا ہے ،اپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے اور کچھ بھی سننا نہیں چاہتا ہے۔پومپیو جو ہمیشہ نام نہاد " جمہوریت " اور "انسانی حقوق" کی بات کرتے ہیں دراصل انہیں سنکیانگ میں نسلی گروہوں کی خوشحالی اور عوام کے معیار زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اُن کا اصل مقصد محض سیاست اور ذاتی مفادات کے حصول سے چین کے لیے مشکلات کھڑی کرنا ہے۔