ڈیجیٹل معیشت چین کی اقتصادی ترقی کی کلیدی قوت ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-09 16:16:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیے منگ شوئے صوبہ گوئی چو میں ایک "ڈیلیوری بوائے" ہیں جن کی ماہانہ آمدن تقریباً دس ہزار یوان  ہے۔ایسے کئی افراد کی ایک وسیع تعداد چین کے دو سو سے زائد شہروں میں مصروف ہے  اور یہ چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ایک عکاسی ہے۔
گزشتہ عشروں میں ڈیجیٹل معیشت  کی ترقی سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں جو چین کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں ایک نیا نکتہ بن چکا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق  دو ہزار انیس میں چین کی اقتصادی شرح نمو میں ڈیجیٹل معیشت  کی خدمات سڑسٹھ اعشاریہ سات فیصد  رہی  جو چین کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی کلیدی قوت بن چکی ہے۔ 
چین میں ڈیجیٹل معیشت کی تیزرفتار ترقی کے کئی اسباب  ہیں۔اول ، چین کی مارکیٹ کا حجم  کافی بڑا ہے اور  مواقع بھی زیادہ ہیں۔مارچ دو ہزار بیس تک چین میں انٹرنیٹ کے صارفین کی مجموعی تعداد نوے کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ ، فائیو جی،بگ ڈیٹا،کلاوڈ کمپیوٹنگ،بلاک چین سمیت ڈیجیٹل صنعتوں نے بنیادی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ایک اور اہم سبب چینی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزا اقدامات ہیں۔توقع کی جا سکتی ہے کہ وبائی صورتحال کے بعد کے دور میں  ڈیجیٹل معیشت چینی معیشت کو فروغ دینے کی کلیدی قوت رہے گی۔
 
 


شیئر

Related stories