امریکہ کی طرف سے "انسانی حقوق" کی پامالی

2020-07-09 20:29:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو  جولائی  کو ، ہیومن رائٹس ریسرچ سوسائٹی آف چائنا نے مہاجرین کے ساتھ شدید امتیازی اور ظالمانہ سلوک سے  امریکی ہیومن رائٹس کی منافقت کے بے نقاب ہونے کے موضوع پر ایک مضمون شائع کیاجس میں بہت سے حقائق اور اعداد و شمار کے ذریعے  انسانی حقوق کے نام نہاد محافظ امریکہ کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔
امریکہ خود کو "انسانی حقوق کا محافظ"کہتا ہے  ، لیکن اپنے ہی ملک میں  نسلی امتیازی سلوک کے سنگین مسائل کو حل کرنےکی کوئی صلاحیت یا قابلیت نہیں  رکھتا ہے ، جس سے اس کی نظامی و  ساختی خامیوں اور "امریکی انسانی حقوق"پر اس کا منافقانہ رویہ  بے نقاب ہوتا ہے۔

در حقیقت ، امریکہ کی طرف سے  انسانی حقوق کی پامالی مقامی   نسلی امتیاز تک محدود نہیں ہے ، اور اس کے انسانی حقوق کے خلاف مختلف ظالمانہ کاروائیاں بے حد اشتعال انگیز  ہیں۔ یادر ہے کہ جولائی 2017 کے بعد سے ، امریکی امیگریشن حکام نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسان دوستی کے ضوابط  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ،  جنوبی سرحدی علاقے میں پناہ گزینوں یا غیر قانونی تارکین وطن کے 5،400 سے زیادہ بچوں کو اپنے ماں باپ سے  زبردستی علیحدہ کردیا ، جس کے نتیجے میں متعدد زیر حراست بچے  دم توڑ گئے۔ 2019 میں ، امریکہ کے جنوبی سرحدی علاقے میں کل 850،000 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان میں سے بیشتر کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا اور ان کے  انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ۔ 2020 میں کووڈ-۱۹کی وبا پھیلنے کے بعد سے ، امریکی حکومت اس وبا کے خلاف بھرپور اور مناسب ردعمل دینے  میں ناکام رہی ہے اور امریکہ  دنیا کا سب سے شدید متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ وبا کے عالمی پھیلاؤ ، انسانی زندگی اور صحت عامہ  سے متعلق اس خطرناک  وقت میں  بھی امریکی حکومت ایران ، کیوبا ، وینزویلا اور دوسرے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے پر مصر رہی  ، جس کی وجہ سے  ان  ممالک کے لیے انسداد وبا  کے لیے درکار طبی سامان کی بروقت فراہمی مشکل ہو گئی اور  لوگوں کی صحت اور سلامتی کے بنیادی حقوق خطرے سے دوچار ہوئے۔

"انسانی حقوق" کی اصطلاح  بے حد مقدس ہے ، اور انسانی حقوق کی حفاظت بین الاقوامی برادری کا مشترکہ مقصد ہے۔ خود کو "انسانی حقوق کا محافظ" قرار دینے والے امریکہ نے انسانی حقوق کی مختلف خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نا صرف "انسانی حقوق" کی اصطلاح کے تقدس کا پامال کیا ہے  بلکہ یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ انسانی حقوق امریکی بالادستی کے لیے  اس کی سفارتی حکمتِ عملی کا محض ایک آلہ  ہیں۔لوگوں کو شدید دکھ ہے کہ یہ اصطلاح امریکہ کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگی ہوئی ہے  ۔


شیئر

Related stories