چین میں صارف منڈی کی بحالی کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-10 20:14:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پہلی ششماہی میں "ایکسپریس ڈیلیوری" صنعت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔جون میں اس صنعت کا ترقیاتی انڈیکس 364.2 رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75.1 فیصد زائد ہے۔دنیا میں ای-کامرس کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے "ایکسپریس ڈیلیوری" صنعت چین میں کھپت منڈی کی مسلسل بحالی کا مظہر ہے۔

دو ہزار انیس میں چین کی اقتصادی ترقی میں صارف منڈی کی شرح خدمات ستاون اعشاریہ آٹھ فیصد رہی جو مسلسل چھ برسوں سے اقتصادی ترقی میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی قوت رہی ہے۔اس کے علاوہ ،چینی حکومت نے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں جس نے صارف منڈی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی آر آئی نے دس جولائی کو اس حوالے سے اپنے ایک تبصرے میں نشاندہی کی کہ چین میں صارف منڈی کی بحالی سے نہ صرف چینی معیشت کو اعتماد ملا ہے ، بلکہ عالمی معیشت کے لیے امید پیدا ہوئی ہے۔


شیئر

Related stories