چین میں پاکستان کی سفیرنغمانہ عالمگیر ہاشمی سبکدوش ہونے کے بعد پاکستان روانہ
2020-07-14 16:57:42
چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی اپنی سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد ۱۲ جولائی کو چین کے شہر تھیئن جن کے ہوائی اڈے سے پاکستان روانہ ہوئیں۔
وہ چین میں ایک سال کیلئے پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران چین۔ پاکستان گہری دوستی کو مزید فروغ دیا، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کیا اور دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کے فروغ اور عوام کے درمیان تبادلوں کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے ۔ انہوں نے ذاتی طور پر کووڈ۔۱۹ وبا کے دوران چین کے شہر ووہان اوردوسرے علاقوں میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کی نگرانی کی۔