امریکی سیاستدان عالمی امن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-16 19:52:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر متعدد سیاست دانوں نے بارہا چینی حکمران پارٹی اور سیاسی نظام کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کے دو مقاصد ہیں ۔ ایک طرف اس وقت امریکہ میں کووڈ -۱۹ کی وبا کی روک تھام و کنٹرول نیز معاشی صورتحال اور بے روز گاری کی وجہ سے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے اور نسلی امتیاز ، امیر اور غریب کے درمیان فرق اور سیاسی افراتفری اور سماجی کمزوریاں نمایاں ہوگئی ہیں۔امریکی سیاست دانوں نے داخلی مسائل کو چھپانے اور اپنی زمہ داریاں اٹھانے میں ناکامی کے لیے چین کو قربانی کے بکرے کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوسری طرف امریکہ کے خیال میں صرف امریکہ ہی اس دنیا کا واحد مالک ہے ۔ لہذا اس سے دوسرے ممالک کی تیز رفتار ترقی برداشت نہیں ہوتی۔ اس پرانے تصور کے تحت امریکہ کے متعدد سیاستدان موجودہ عالمی صورتحال میں تبدیلی اور چین کی ترقی کو تسلیم نہیں کررہے ۔
اس طرف اشارہ ضروری ہے کہ چین ایک بند اور پسماندہ ملک سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے ۔ اور اس کا انحصار امریکہ کی خیرات پر نہیں ، بلکہ اپنی کھلی پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل درآمد نیز دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی مفاد اور احترام کے حامل تعلقات پر ہے۔ اس کے علاوہ چین کی ترقی چینی عوام کی محنت و جدوجہد کا نتیجہ بھی ہے ۔ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ کی جگہ نہیں لینا چاہتا اور نہ ہی چین دوسرا امریکہ بنے گا ۔ چین کی ترقی کا مقصد اپنے عوام کی خوشحالی اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کرنا ہے ۔

شیئر

Related stories