​چین کی بحال ہوتی معیشت دنیا کو نیا موقع فراہم کرے گی ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-16 20:25:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی سولہ تاریخ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی شششماہی میں چین کی معیشت میں پہلے گراوٹ اور پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔دوسری سہ ماہی میں معاشی نمو منفی سے مثبت میں تبدیل ہو گئی ہے۔ شرح نمو میں پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ " وال سٹریٹ ڈیلی " کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کووڈ -۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی معیشت بحال ہو رہی ہے ۔ جبکہ امریکی میڈیا سی این این کے تبصرے کے مطابق چین کی معاشی نمو باقی دنیا کے لئے خوشخبری ہے ۔ ظاہر ہے کہ ایسے وقت میں جب عالمی معاشی منظر تاریک ہے ، چینی معیشت کی مستحکم بحالی روشنی اور امید لے کر آرہی ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چینی معیشت کی مستحکم بحالی چینی حکومت کی صورتحال کے مطابق وبا کی روک تھام و کنٹرول اور معاشی و سماجی ترقی سے قریبی تعلق رکھتی ہے ۔ ملک بھر میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے ، چین نے وبائی صورتحال پر موثر انداز میں قابو پالیا ہے اور سماجی و معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا موقع نہیں کھویا ہے ۔ اس کے نتیجے میں معاشی ترقی میں دوبارہ قوت حیات آ گئی ہے ۔ امریکہ پیٹرسن بین الاقوامی معاشیات انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایڈم پوسن کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے بروقت اور موثر اقدامات اپنائے ہیں اور یہ اس کی تیز رفتار معاشی بحالی کی کلید ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار پالیسیوں اور اقدامات نے چین کی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

شیئر

Related stories