امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت چین کے اقتدار اعلی کی صریح خلاف ورزی ہے، عالمی برادری

2020-07-17 16:39:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکہ کی جانب سے نام نہاد "ہانگ کانگ خود مختاری ایکٹ" منظور کرواکے قانونی شکل دینے کے حوالے سے عالمی برادری نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ عمل چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور امریکہ کی بالادست رویے کی عکاسی کرتاہے۔
پاکستان میں جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر اور اسٹریٹجک اینڈ ملٹری امور سے متعلق وزارت دفاع کی مشیر ماریہ سلطان نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد "ہانگ کانگ خود مختاری ایکٹ" منظور کرواکے قانونی شکل دی ہے۔ یہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت اور عالمی تجارتی تنظیم کے عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔ ماریہ سلطان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کا قانوں ، قانونی فریم ورک کے اندر ایک متحد اور موثر آپریٹنگ میکانزم تشکیل دیتا ہے ، ہانگ کانگ کے شہریوں کی سلامتی، حقوق اور آزادی کی حفاظت کرتا ہےاور ہانگ کانگ کی سلامتی اور مستحکم ماحول میں بہتر ترقی میں مدد دیتا ہے۔


شیئر

Related stories