چین کی حکمران جماعت پر بہتان بازی کرنے والے امریکی سیاستدان اپنی توہین خود کررہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ
حال ہی میں ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ، امریکی قومی سلامتی کے معاون رابرٹ اوبرائن اور بعض چین مخالف امریکی سیاستدانوں نے چینی حکمران جماعت کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ چینی عوام کے تعلقات کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے ۔تاہم جولائی کے اوائل میں ، ہارورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک 14 سالہ فالو اپ تحقیقی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی عوام کی اپنی مرکزی حکومت سے اطمینان کی شرح گزشتہ برسوں میں 90 فیصد سے زیادہ رہی ہے ، جس سے چینی قوم کے اپنی حکمران جماعت پر بھر پور اعتماد اور حمایت کا اظہار ہوتا ہے۔ظاہر ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد بیانات اور الزامات سے چین کی حکمران جماعت کو بدنام کرنے والے امریکی سیاستدانوں کی خود اپنی توہین ہوئی ہے۔
در حقیقت ،رابرٹ او برائن جیسے امریکی سیاستدانوں کی طرف سے چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کے پیچھے سرد جنگ کی ذہنیت اور انتہائی نظریاتی تعصب کے جذبات کارفرما ہیں ، وہ چین کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے چین کی حکمران جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسرا ، یہ کہ بعض امریکی سیاستدان امریکہ میں انسداد وبا کے سلسلے میں اپنی نا اہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے اس طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔ حقیقت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مائیک پومپیو ،رابرٹ اوبرائن اور دیگر لوگ ذاتی مفادات کے لئے امریکی عوام کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ،دوسری طرف چینی حکمران جماعت پر چینی عوام کے بھر پور اعتماد اور حمایت نے ان کو حسد اور نفرت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔