میکارتھی ازم کی بحالی امریکہ کا المیہ ہے.سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-20 20:18:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچھلے دنوں ، یہ خبر ملی ہے کہ امریکی حکومت چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ پرامریکی سفر اختیار کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے ، اس بارے میں امریکہ کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی سیاست دانوں کی یہ اشتعال انگیزی چینی اور امریکی عوام کی مرضی اور عالمی ترقی کے رجحان کے خلاف ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں میکارتھیزم کی بحالی کے آثار زیادہ واضح ہوتے جارہے ہیں ، اور دنیا کو اس حوالے سے خبر دار رہنا چاہیے۔ یہ صورت حال آج کے امریکہ کا سب سے بڑا المیہ ہے۔

بہت سے مغربی مبصرین نے نشاندہی کی کہ چین پر قابو پانے کے لئے امریکی سیاست دانوں کی حالیہ جارحانہ حکمت عملی نہ صرف ان کی بالادست سوچ بلکہ سرد جنگ کی ذہنیت کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔ امریکی سیاستدانوں کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک بے چینی ان کے عدم اعتماد کی بھی عکاس ہے۔

خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں وبا قابو سے باہر ہو تی جا رہی ہے اور امریکہ مظاہروں کی لپیٹ میں ہے تو ، وائٹ ہاؤس کے سیاستدانوں نے نظریاتی محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا اور امریکی معاشرے میں چین سے نفرت کے جذبات کو ابھارا۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ، چین میں سابق امریکی سفیر ماکس بوکاس نے کہا ، "اب امریکہ میں ، جو بھی چین کے لئے انصاف کی بات کرتا ہے، اس کو اپنی جان کی فکر کرنی پڑتی ہے"

اس طرح کی فضا بلاشبہ چین اور امریکہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب کرے گی۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، باہمی افہام و تفہیم اور احترام ہی ممالک کے مابین ہونے والے تبادلوں کا محور ہوتاہے۔ چین کی سب سے بڑی خصوصیت چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ہے۔ آج کل ، کچھ امریکی سیاستدان بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو توڑ چکے ہیں ، اور ایک ایسی پالیسی اپنا رہے ہیں جو چینی حکمران جماعت سے متصادم ہیں۔واضح رہے کہ وہ چینی عوام کے مخالف سمت پر کھڑے ہیں ، جو دنیا کی آبادی کا ایک پانچواں حصہ ہیں۔

امریکی سیاستدانوں کو تاریخ کا پہیہ واپس موڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کثیر پولرائزیشن کے موجودہ رجحان میں ، امریکی سیاستدان میکارتھیزم کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش میں چین کے ساتھ "نئی سرد جنگ" لڑنے کے دعویدار ہیں ، جس سے امریکہ کو سخت نقصان ہوگا ، عالمی امن کو مزید خطرناک صورتحال کی طرف بھی دھکیل دیا جائےگا۔


شیئر

Related stories