"سائنس انوویشن بورڈ وائٹ پیپر 2020" کا اجرا۔سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-22 19:19:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ ، جسے "چین کی سرمایہ کاری کی مارکیٹ کے تجرباتی میدان" کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے 22 تاریخ کو اپنی پہلی سالگرہ منائی۔ پچھلے ایک سال کے دوران ، سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کے پائیلٹ رجسٹریشن سسٹم کو نافذ کیا گیا ہے ،مارکٹ کا کلیدی انتظامی نظام نہایت موئثر ثابت ہوا ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی حمایت کے سلسلے میں بورڈنے نمایاں کردار ادا کیا ، اور عالمی معاشی ترقی کو ایک نئی قوت محرکہ فراہم کی۔ بائیس تاریخ کو ، چائنا میڈیا گروپ نے "سائنس انوویشن بورڈ وائٹ پیپر 2020" جاری کیا ۔

ٹیکنالوجی مشکلات پر قابو پانے کے لئے ایک طاقتور ہتھیار ہے۔ پچھلے عالمی معاشی اور مالی بحرانوں کو دیکھیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ تکنیکی ترقی اور تکنیکی جدت بحران سے نکلنے کی کلید ہیں۔ اس وقت ، کووڈ-۱۹کی وبا نے عالمی معیشت پر شدید اثرات مرتب کئے ہیں اور بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ چین کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے اکیس تاریخ کو تاجروں کے فورم میں اس بات پر زور دیا کہ ضروری ہے کہ تکنیکی جدت کاری کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے ، کلیدی ٹیکنالوجی کی تحقیق کو تیز کیا جائے ، تاکہ آئندہ کی ترقی کے لئے نئی قوت پیدا کی جائے۔ رواں سال چین کی کیپٹل مارکیٹ کے قیام کی 30 ویں سالگرہ ہے۔ یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کی مستحکم ترقی سے نہ صرف چین کی کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات اور معاشی جدت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ جلد از جلد عالمی معیشت کو اعلی سطح پر ابھرنے میں بھی مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories