ٹڈی دل کی وبا پر قابو پانے کے لئے چین کی جانب سے پاکستان کو ڈرون کا عطیہ

2020-07-23 18:40:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیس جولائی کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور نے پاکستان کی وزارت برائے غذائی تحفظ و تحقیق کو صحرائی ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ڈرون عطیہ کئے۔ اس تقریب میں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور جناب احمد فاروق ، چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی نمائندہ محترمہ ما ہانگ تاؤ سمیت ڈرون تیار کرنے والی کمپنی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔عطیہ کئے گئے ڈرون ایگراس ٹی-16 کی قیمت چھ لاکھ ستر ہزار چینی یوان ہے۔ اس ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کو ٹڈی دل کی وبا پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔پاکستان کے لئے چین کی جانب سے ڈرون کا تحفہ چین کی حکومت اور چین کے عوام کی جانب سے وبا پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے چین کے پختہ عزم کا اعادہ ہے۔بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور جناب احمد فاروق نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی حکومت اور عوام کے جذبہ خیر سگالی اور فراخدلانہ مدد کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر

Related stories