مریخ کی تحقیق بنی نوع انسان کے لئے ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-23 18:48:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مریخ کی جانب چین کی پہلی تحقیقی مہم 23 تاریخ کو روانہ ہوگئی۔ سرخ سیارے کی جانب جانے والی اس مہم کا نام "تیان وین-1" ہے۔ماضی میں ، یہ میدان امریکہ ، سوویت یونین ، جاپان ، اور یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں تک محدود تھا۔ اب ، عالمگیریت کی ترقی اور ترقی پذیر ممالک کے ابھرنے کے ساتھ ، ترقی پذیر ممالک جیسے چین،بھارت اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے بعد "مریخ ایکسپلوریشن کلب" میں شامل ہو گئے ہیں ۔

چین نے ہمیشہ مساوات اور باہمی فائدہ ، پرامن استعمال اور جامع ترقی کی بنیاد پر بیرونی خلا کے میدان میں گہرائی سے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ "تیان وین -1" مارس روور ، مریخ کے مقناطیسی میدان اور مٹی کا پتہ لگانے کے لئے ، متعدد سائنسی آلات سے آراستہ ہے جن میں ای ایس اے ، فرانسیسی نیشنل اسپیس ریسرچ سنٹر ، اور آسٹریا ریسرچ پروموشن ایجنسی کے تحقیقی آلات شامل ہیں۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ چین کا "تیان وین -1" تحقیقی مشن بذات خود بین الاقوامی تعاون کا نمونہ ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی ایک ٹھوس کوشش ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ، دنیا کے مختلف ممالک گہری خلا کی کھوج کی وجہ سے ، کسی اور دنیا سے نیا علم حاصل کرنے اور اس کا اشتراک کرنے کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کریں گے، جس سے جدید ٹیکنالوجی اور پیداواری صلاحیتوں کی مشترکہ پیشرفت کو فروغ ملے گا اور آخر کار پوری انسانی نسل اس سے مستفید ہوگی۔


شیئر

Related stories