مائیک پومپیو کی چین کے خلاف اتجاد کے قیام کی اپیل اپنے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-23 20:12:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنا برطانیہ اور ڈنمارک کا دورہ مکمل کیا۔ دورہ کے دوران مائیک پومپیو نے چین کے خلاف بیانات کاسلسلہ جاری رکھا اور چین کے خلاف ایک اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ۔تاہم ہر ذی شعور یہ بات جانتا ہے کہ مائیک پومپیو کی مذکورہ نام نہاد اپیل ناکامی سے دوچار ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ کی حیثیت سے مائیک پومپیو حال ہی میں مسلسل یورپ سے چین کے خلاف جدو جہد کرنے کی اپیل کرتے رہے ہیں۔اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے موجودہ امریکی انتظامیہ سرد جنگ کی ذہنیت پر قائم ہے اور اپنے اس متعصبانہ رویے کی وجہ سے چین کے حوالے سے غلط پالیسیاں اختیار کر رہی ہے۔اور دوسری وجہ یہ ہے کہ مائیک پومپیو چین اور یورپ کے درمیان بہتر تعلقات پر فکرمند ہیں ۔


شیئر

Related stories