پومپیو کی جانب سے چینی حکمران پارٹی پر بہتان بےبنیاد اور احمقانہ ہیں ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-07-28 20:17:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں اپنی ایک تقریر میں چینی حکمران جماعت پر نہایت ہی نامناسب انداز میں الزام تراشی کرتےہوئے چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس بارے میں امریکی سوسائٹی برائے امور خارجہ کے صدر رچرڈ ہاس نے نشاندہی کی کہ پومپیو کی تقریر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ "چین کے بارے میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ہیں۔"

عوامی جذبات کسی بھی ملک کی پارٹی کی حکمرانی کی صلاحیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں ۔رائے شماری کرنے والی مشہور بین الاقوامی کمپنیوں کے مطابق چینی حکومت کی عوامی حمایت کی شرح کئی برسوں سے پہلے نمبر پر ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک حالیہ سروے میں مرکزی حکومت سے چینی عوام کے مطمئن ہونے کی شرح 93 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوطی ،بھرپور عوامی حمایت سے ہی ہے۔کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی نے ایک بار پھر "عوام کو ترجیح دینے" اور "زندگی کو ترجیح دینے" کے تصورات پر عمل کر کے دکھایا ہے ۔ یہ صرف تین ماہ کے دوران وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے اہم اسٹریٹجک نتائج کو حاصل کرنے میں چین کا سب سے اہم تجربہ ہے۔

ان مشکلات کے بعد چینی عوام کا یہ احساس اور بڑھ گیا ہے کہ مشکلات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سب سے اہم ضمانت اور سب سے زیادہ قابل اعتبار سہارا ہے۔دوسری طرف عوام کا اعتماد اور ان کی مکمل حمایت بھی چینی کمیونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی طاقت بن چکی ہے ۔ عوام اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان اٹوٹ تعلق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پومپیو کی اشتعال پیدا کرنےاور تفرقے کی سازش ناکام ہوگی۔


شیئر

Related stories